ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل ہیرالڈ ہاؤس کیس: دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج، دو ہفتے میں خالی کرنے کا تھا حکم

نیشنل ہیرالڈ ہاؤس کیس: دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج، دو ہفتے میں خالی کرنے کا تھا حکم

Sun, 06 Jan 2019 19:12:15    S.O. News Service

نئی دہلی،06 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل ہیرالڈ کیس میں ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل) نے سنگل بنچ کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ میں چیلنج کیا ہے۔سنگل بنچ نے دو ہفتے میں ہیرالڈ ہاؤس خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ڈبل بنچ میں کی گئی درخواست میں 21 دسمبر کے فیصلے پر فوری طور پر روک لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ساتھ ہی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے مفاد میں عمارت خالی کرنے کے حکم پر روک لگانا ضروری ہے۔روک نہیں لگی تو یہ کبھی نہ پورا ہونے والا نقصان ہوگا۔ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ کی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت ہو سکتی ہے۔21 دسمبر کو ہیرالڈ ہاؤس کیس معاملے میں ایسوسیٹیڈ جرنلس لمیٹڈ کو بڑا جھٹکا لگا تھا۔دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ اخبار کے 56 سال پرانے دفتر ہیرالڈ ہاؤس کو دو ہفتوں کے اندر خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔یہ عمارت راجدھانی دہلی کے بہادر شاہ ظفر مارگ کے پریس ایریا میں واقع ہے۔جسٹس سنیل گوڑ نے کانگریس کے اخبار نیشنل ہیرالڈ کے پبلشر ایسوسی جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل) کو دو ہفتوں کے اندرہیرالڈ ہاؤس کو خالی کرنے کو کہا تھا۔ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ طے شدہ وقت کے اندر اگر ایسوسی جرنلس لمیٹڈ بلڈنگ خالی نہیں کرتی ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔غور طلب ہے کہ مرکزی شہری وزارت نے آئی ٹی او واقع ہیرالڈ ہاؤس کو 30 اکتوبر کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف اے جے ایل نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔زمین اور ترقی کے دفتر نے ہیرالڈ ہاؤس کی 56 سال پہلے کی لیز منسوخ کر دیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیل دی تھی کہ اس گھر سے 2008 کے بعد سے نیشنل ہیرالڈ اخبار کی اشاعت نہیں ہو رہی ہے۔ مہتا نے کورٹ میں کہا تھا کہ سال 2016 میں جب عمارت کا معائنہ کرکے نوٹس جاری کیا گیا، تب نیشنل ہیرالڈ کی دوبارہ اشاعت شروع کی گئی تھی۔ 


Share: